خبرنامہ پاکستان

پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنےکےفیصلےپرقائم ہوں، عمران

پشاور:(ملت+اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنےکےفیصلے پر قائم ہوں کیونکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہوگی، اس سے قبل آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کی شرکت سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف منی لانڈرنگ، اثاثےچھپانے اور ٹیکس چوری میں پکڑے گئے ہیں، نواز شریف نے وزیر اعظم ہونےکا اخلاقی جواز کھو دیا ہے، ان کے پاس صرف 2 راستے ہیں، یا تو استعفیٰ دےدیں یا خود کو احتساب کے لئے پیش کردیں۔