خبرنامہ پاکستان

پارلیمنٹ ہاؤس میں پیر یوم دستور منایاجائے گا

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پارلیمنٹ ہاؤس میں پیر کو یوم دستور منایاجائے گا۔ چیئرمین سینٹ کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیاجائے گا۔ اراکین پارلیمنٹ تقریب سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں پیر 10 اپریل کو یوم دستور منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں یادگار جمہوریت کے سامنے ایک بڑی تقریب منعقد ہو گی جس سے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین خطاب کریں گے۔