اسلام آباد:(آئی این پی ) پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ 18 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو بھی فروخت کی گئی۔چین کے تعاون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں لگائے گئے ایک میگاواٹ شمسی توانائی کے نظام نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے، پاکستانی پارلیمنٹ کو اس منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کی روشنی میں ہوا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اب تک اس نظام کے تحت 80 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا چکی ہے جس میں سے پارلیمنٹ ہاؤس نے اب تک 62 میگاواٹ استعمال کی جب کہ 18 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فروخت کی گئی۔