خبرنامہ پاکستان

پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالےگا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے‘ پرویزرشید

پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالےگا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے‘ پرویزرشید

راولپنڈی:(ملت آن لائن) سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں پورے ملک نے دیکھ لیا عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرولڈ انجینئرڈ ڈیموکریسی قبول نہیں کی جائے گی۔ پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ہیں، چند ماہ میں پورے ملک نے دیکھ لیاعوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ فیصلوں پرعمل کرتے ہیں تسلیم کرنا نہ کرنا ہماراحق ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالے گا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے۔
انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔