خبرنامہ پاکستان

پارٹی میں کچھ دھڑے بندی ہوگئی ہے جو نہیں ہونی چاہیے، جہانگیرترین

اسلام آباد:(اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کچھ دھڑے بندی ہوگئی ہے جسے روکنے کے لئے انٹراپارٹی الیکشن سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کچھ دھڑے بندی ہوگئی ہے اسی لئے دھڑے بندی کے خاتمے کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن سے لاتعلقی ک قدم اٹھایا جب کہ اپنے فیصلے سے چیئرمین عمران خان کو آگاہ کردیا ہے اور یہ فیصلہ پارٹی کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تقسیم ہوتے نہیں دیکھ سکتا،ایک کارکن کی طرح پارٹی کی خدمت اور اتحاد کے لئے کوشاں رہوں گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ تحریک انصاف میں دراڑیں روکی جائیں، پارٹی میں کبھی کوئی عہدہ مانگا اور نہ مانگا گا، کشتیاں جلا کر عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا۔