خبرنامہ پاکستان

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوجمہوریت کی بقاء کیلئے 4نکات دے چکے: راجہ پرویز اشرف

گوجرخان (ملت + آئی این پی) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوجمہور کی بقاء4 کیلئے 4نکات دے چْکے ، مسلم لیگ ن خاص طورپرمیاں نواز شریف مغل بادشاہوں کے مزاج سے ہٹ کر ہوش کے ناخن لیں، پہلے بھی کہہ چْکاہوں کہ اب کی بار’’ شیر‘‘کان اور دْم سے پکڑا گیا ہے پی پی پی پی کے پیش کردہ یہ 4مطالبات نہ مانے گئے تو 27دسمبر کے بعدپھر ایسا دما دم مست قلندر ہو گا کہ تخت رائے ونڈ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کمیونٹی کے صدر راجہ غیور عباس ٹیپو کی مندرہ میں واقع رہائشگاہ راجہ لیاقت مرحوم ہا?س آمد کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی پی پی پی نے ہمیشہ جمہوری روایات کو نہ صرف قائم رکھا بلکہ اس حوالہ سے جمہوری اقدارکے فروغ کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے اورجمہور کو ہی بچانے کیلئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکمرانوں کو 4مطالبات پیش کیے ہیں،یہ نکات موجودہ بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرینگے اورانہی اقدامات سے جمہوریت اور ملک وملت کا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے ،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے، جس نے جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھانے کیلئے اپنے قائدین اور کارکنوں کے خون سے اسکی آبیاری کی،’’پانامہ ‘‘کے حوالہ سے سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پانامہ سیکنڈل حکمرانوں کے لیے کڑا امتحان اور عدالتِ عْظمیٰ کیلئے بھاری ذمہ داری بن گیاہے ،عوام کی نظریں اب صرف اور صرف سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں،جس کے فیصلے سے ملکی سیاسی مستقبل کا تعین ہو گا،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دیرینہ اورناراض کارکنوں کو بلاول بھٹو کی ہدایات کی روشنی میں راضی کر کے ایسی ٹیم تیار کرینگے جو عوامی خدمت سے سرشار ہو کر عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے میں پارٹی کیلئے معاون ثابت ہو گی،سابق وزیر اعظم کی مندرہ میںآمد کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی دبئی کمیونٹی کے صدر راجہ عبد الغفور ، پیپلز پارٹی کے مزدور راہنما راجہ ہما عباس ،راجہ امجد عباسی ،تحصیل صدر الحاج فرخ اقبال ، ممبر پنجاب کونسل سید غالب حسین شاہ،راجہ ظہیر احمد بھٹی آف چلال ،راجہ بابر فیصل آبادی ،یاسر بٹ ،راجہ سخاوت ، راجہ زاہد چب ، فیصل ٹوانہ ،ظفر اقبال عرف ظفری ،راجہ غلا م عباس ،راجہ عابد عباس ،قادر نواز قادری ،مرزا ذوق محمود او ردیگر شخصیات نے انہیں خوش آمدید کہا