خبرنامہ پاکستان

پاناما لیکس ، اپوزیشن میں رابطوں کا آغاز

لاہور: (اے پی پی) عید ختم ہوتے ہی اپوزیشن پاناما لیکس پر نئی حکمت عملی کیلئے کمر بستہ ہوگئی ، الیکشن کمیشن کے ارکان اور پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن میں رابطوں کا آغاز ہوگیا ۔ خورشید شاہ ، اعتزاز احسن اور شاہ محمود قریشی نے باہمی رابطے کرلیے ۔ عید ختم ، مہلت ختم ، اپوزیشن پاناما لیکس پر نئی حکمت عملی کیلئے کمر بستہ ہوگئی ۔ حکومت مخالف تحریک کے لئے اپوزیشن جماعتیں متحرک ، حکومت مخالف تحریک کی تیاری شروع کر دی ۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے مشاورت میں مصروف ہوگئیں ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، اعتزاز احسن کا تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے فون پر رابطہ ، عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت نے بھی حکومت مخالف تحریک کے لئے سر جوڑ لیے ۔ چوہدری پرویز الٰہی اور شیخ رشید کے درمیان احتجاجی تحریک کے حوالے سے فون پر مشاورت تحریک انصاف نے تحریک کی تیاریوں کے لئے آج لاہور میں اجلاس طلب کرلیا ۔ احتجاج میں شدت لانے اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ جوائنٹ اپوزیشن کا اجلاس بلانے کے لئے اعتزاز احسن اور خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطے کرکے تاریخ کا تعین کریں گے ۔