خبرنامہ پاکستان

پاناما لیکس ، نیب کا شریف فیملی کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار

اسلام آباد: (اے پی پی) نیب پنجاب نے پاناما لیکس پر شریف فیملی کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا ، آپ نے جتنے ثبوت فراہم کئے ان سے جرم ثابت نہیں ہوتا ، عوامی تحریک کو جواب ۔ عوامی تحریک کے مرکزی رہ نما اشتیاق چوہدری نے پاناما لیکس کے معاملہ پر وزیر اعظم اور ان کی فیملی کےخلاف کارروائی کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا ۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم کے بیرون ملک غیر قانونی اثاثے ثابت ہوچکے ہیں ۔ وزیر اعظم نے حقائق کاغذات نامزدگی میں بھی چھپائے جو آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے جبکہ نیب نے پاناما لیکس پر شریف فیملی کے خلاف کارروائی سے انکار کرتے ہوئے عوامی تحریک کی درخواست مسترد کر دی ۔ نیب نے کہا کہ عوامی تحریک نے جتنے ثبوت فراہم کیا بظاہر ان سے جرم ثابت نہیں ہوتا ۔ نیب پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنے فیصلے سے عوامی تحریک کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے ۔