خبرنامہ پاکستان

پاناما لیکس میں پیپلز پارٹی کا نام آتا تو ملک میں کہرام مچ جاتا :قمر زمان کائرہ

گڑھی خدا بخش:(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں پاناما لیکس میں پیپلز پارٹی کا نام آتا تو ملک میں کہرام مچ جاتا ، پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بلاول بھٹو کو تنظیمی تبدیلیوں کا مکمل اختیار دے دیا ۔ گڑھی خدا بخش میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنظیمی تبدیلیوں کا مکمل اختیار دیدیا گیا ۔ اجلاس کے بعد قمر زمان کائرہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پانامہ لیکس سیریس ایشو ہے ، یہی چیزیں پیپلز پارٹی کیخلاف آتی توملک میں طوفان آ جاتا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حسین نواز نے چند روز پہلے ہی انٹرویو میں سب کچھ مان لیا تھا ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت نے پرویز مشرف کو باہر بھیجنے کے لیے سہولت کار کا رول ادا کیا ۔