خبرنامہ پاکستان

پاناما لیکس نواز شریف کیلئے تباہ کن: قمرزمان کائرہ

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہپاناما لیکس وزیراعظم نواز شریف کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا ،نواز شریف کا پاؤں اس شکنجے میں آیا ہے جو دوسروں کیلئے تیار کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاناما لیکس نے بڑے بڑے پوشیدہ چہروں کو بے نقاب کردیا ہے پاناما لیکس میں دوسرے لوگوں کی طرح وزیراعظم نواز شریف کا نام سامنے آگیا ہے وزیراعظم نواز شریف کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے وزیراعظم نواز شریف کو جلد سے جلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا اور اپنے پوشیدہ اثاثوں کو ظاہر کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاؤں اس شکنجے میں آگیا ہے جو شکنجہ انہوں نے دوسرے لوگوں کیلئے تیار کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور سینیٹر رحمن ملک کا نام بھی باناما لیکس میں آیا ہے بے نظیر کو اس دنیا میں نہیں لیکن رحمن ملک کو ملک واپس آکر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سامنا کرکے جواب ضرور دینا چاہیے (ر اش د )#/s#