خبرنامہ پاکستان

پاناما لیکس کا معاملہ مفاہمت سےسلجھایا جائے، وزیراعظم

لاہور:(اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا کو پاناما لیکس کا معاملہ مفاہمت سے سلجھانے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور کے كیمپ آفس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر حكام نے شركت كی۔ ذرائع كے مطابق اجلاس میں ٹی اوآر اور الیكشن كمیشن كے اركان كی تقرری كے حوالے سے تبادلہ خیال كیا گیا جب کہ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ٹی او آر كے معاملے پر مفاہمت كی ایك اور كوشش كی ہدایت كی۔ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف كا كہنا تھا كہ پاناما لیکس کے معاملے کو مفاہمت سے سلجھانے کی کوشش کی جائے جب کہ اسحاق ڈار خورشید شاہ سے رابطوں كو نتیجہ خیز بنائیں۔ وزیر اعظم نے کہا چاہتے ہیں كہ ملكی ترقی اور خوشحالی كے لیے اپوزیشن ہمارا ساتھ دے۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف كو آزاد كشمیر كے الیكشن پر وفاقی وزراء نے بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے انتخابی ماحول میں تشدد كاعنصر آنے پرافسوس كا اظہار كرتے ہوئے ہدایت كی كہ انتخابات پُرامن طریقے سے ہونے چاہئیں۔