خبرنامہ پاکستان

پاناما لیکس کے بعد ’’پی ٹی آئی لیکس‘‘

پی ٹی آئی لیکس

پاناما لیکس کے بعد ’’پی ٹی آئی لیکس‘‘

اسلام آباد (ملت آن لائن) تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں پی ٹی آئی کے کنٹینر پر ٹکٹ لگانے کی تجویز دی گئی تھی، ناز بلوچ نے کہا کہ جیسے وکی لیکس ہیں ویسے میں آج پی ٹی آئی لیکس بتا رہی ہوں، پی ٹی آئی کا دھرنے کے دنوں میں پروگرام تھا کہ آگے جا کر کنٹینر کو چھوٹا سا میوزیم بنایا جائے گا اور اس پر ٹکٹ لگانے کا ارادہ تھا، تو جناب! کوئی بھی ٹکٹ کے پیسے نہدے اور ویسے ہی جا کر کنٹینر کی سیر کر لیجئے گا۔ جب ناز بلوچ نے یہ بات کی تو پروگرام کے میزبان نے اسے مذاق سمجھا اور انہوں نے دوبارہ اس بات کی تصدیق چاہی تو تحریک انصاف کی سابق رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ واقعی میں یہ تجویز دی گئی تھی، جس پر پروگرام کے میزبان نے ناز بلوچ سے تجویز دینے والے کا نام پوچھا تو اس کے جواب پر انہوں نے صرف قہقہہ لگایا اور نام بتانے سے گریز کیا۔ ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں پی ٹی آئی کے کنٹینر پر ٹکٹ لگانے کی تجویز دی گئی تھی-

……….

اس خبر کو بھی پڑھیے……

گلالئی کا جنوری کے پہلے ہفتے میں نئی پارٹی بنانے کا اعلان

نوشہرہ: (ملت آن لائن) باغی کھلاڑی نے جنوری کے پہلے ہفتے میں نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی۔ عائشہ گلالئی نے نئی جماعت بنانے کے فیصلے کا اعلان نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ عائشہ گلالئی اپنی پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان 2018ء کے پہلے ہفتے میں کریں گی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، صوبے میں کرپشن اور اقرباء پروری عروج پر ہے، وزیر اعلیٰ اور ان کا خاندان کرپشن میں بازی لے چکا ہے، جہانگیر ترین سیاستدان نہیں ایک بزنس مین ہیں۔

عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی میں پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکروں کو آنے کی دعوت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی صوبے میں ناکام ہو چکی ہے۔