خبرنامہ پاکستان

پاناما میں پکڑے جانا والا باہرکی لابی سے مدد لے رہا ہے،عمران خان

برطانیہ میں ایون

پاناما میں پکڑے جانا والا باہرکی لابی سے مدد لے رہا ہے،عمران خان

لاہور :(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما میں پکڑے جانا والا باہرکی لابی سے مدد لے رہا ہے، ڈان لیکس میں پاکستانی فوج کو وہی کہا گیا تھا جو بھارت کہتا ہے۔ لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 1973 کے آئین میں ن لیگ نےخفیہ طریقے سے ترمیم کی ، ن لیگ کی طرف سے کس نے شرارت کی اب تک پتہ نہیں چلا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سمجھتے تھے کہ کسی کو معلوم نہیں ہوگا، بات اسلئےسامنےنہیں آئی کیونکہ بڑی منصوبہ بندی سےکی گئی تھی، ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کا قوم انتظار کررہی ہے، راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کا قوم انتظار کررہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاناما میں پکڑے جانا والا باہرکی لابی سے مدد لے رہا ہے، ڈان لیکس میں پاکستانی فوج کو وہی کہا گیا تھا جو بھارت کہتا ہے،نوازشریف نے مودی سےخفیہ میٹنگ فوج سے بچنے کیلئے کی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کامقصداسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا، ملک پیچھے جارہا ہے ، کرپٹ نظام کی وجہ سے نوکریاں نہیں، پاکستان ایک بار پھر اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔