خبرنامہ پاکستان

پاناما پیپرزکی گھنٹی حکومت کےگلےمیں بندھی ہوئی ہے:اعتزاز

اسلام آباد (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کی گھنٹی حکومت کے گلے میں بندھی ہوئی ہے،معاملے سے جتنا راہ فرار اختیار کیا جائے گا،گھنٹی اتنا ہی ٹن ٹن کرتی رہے گی،پاناما لیکس پر بہت لچک دکھادی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جن کا نام پاناما لیکس میں آیا ہے ، ان کا احتساب ہونا چاہئے۔حقیقت میں نواز شریف اور اہلخانہ فرار کی راہ اختیار کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے حکومت کو بہت لچک دکھائی ہے۔پیپلز پارٹی اس ماہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ہوسکتا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج بعد میں ایک ہی دھارہ بن جائے۔