خبرنامہ پاکستان

پاناما کیس کا فیصلہ: چیرمین نیب نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے کیس کے فیصلے کے بعد چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اہم اجلاس پیر کے روز طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیرمین اور پراسیکیوٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈی جی راولپنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے کیس کے فیصلے کے بعد چیرمین قمر زمان چوہدری نے اہم اجلاس پیر کے روز طلب کیا ہے۔