خبرنامہ پاکستان

پانامہ:پاکستان دنیا کے زیادہ ڈالر اکاؤنٹ رکھنے والے ممالک میں 48 ویں نمبر پرآگیا

کراچی:(آئی این پی) پانامہ سے لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکائونٹ رکھنے والے ممالک میں 48 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 1988 سے 2006 تک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ایچ ایس بی سی میں 648 کھاتے داروں میں سے 34 فیصد پاکستانی کھاتے داروں کے تقریباً 85 کروڑ 10لاکھ ڈالر بینک میں رکھے گئے تھے۔ ایچ ایس بی سی کے سوئٹزرلینڈ میں واقع پرائیوٹ بینک نے دنیا کے کئی اہم سیاستدانوں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیتوں اور مجرموں کو ان کے ممالک کی حکومتوں سے ٹیکس بچانے یا پھر ٹیکس چوری کرنے میں مدد کی تھی۔ بینک نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کچھ کھاتے داروں نے ان کی خفیہ سروسز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر اعلانیہ اکاؤنٹ کھولے تھے۔