خبرنامہ پاکستان

پانامہ لیکس:دنیا بھر میں ہلچل،مختلف ممالک کے افراد سراپا ءاحتجاج

پانامہ لیکس:(آئی این پی)پانامہ لیکس کے انکشافات پر دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی بھارت،فرانس،ہالینڈ،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سویڈن میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ مختلف ممالک کے افراد سراپا اءحتجاج بنے ہوئے ہیں۔ پانامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد کئی ملکوں کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔آسٹریلیا میں آٹھ سوا فراد کی چھان بین شروع کردی گئی ہے ،نیوزی لینڈ میں بھی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے-فرانس ،آسٹریا،نیدرلینڈز،سوئڈن نے بھی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔آئس لینڈ میں وزیراعظم کا نام پانامہ لسٹ میں آنے کے بعد مظاہرین نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ جبکہ وزیراعظم ایک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے پانامہ پیپرز سے متعلق سوال پوچھنے پر اٹھ کر چلے گئے، انھوں نے کسی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ ارجنٹائن کے صدر موریسیو مکری نے بھی پانامہ کا الزام مسترد کردیا،یوکرائن کے صدر پیٹر پوروشنکو کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد تمام مالی معاملات ایک فرم کے حوالے تھے،اور باقاعدگی سے ٹیکس ادا کئے ہیں،ان کے تمام اثاثے کلیئر ہیں۔ آذربائیجان کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ صدر کے بچے بالغ شہری ہیں اپنا کاروبار کرسکتے ہیں۔ روسی صدر کے ترجمان کے مطابق روس کی کامیابیوں سے جلنے والوں کو کچھ نہیں ملا اس لئے ایسی باتیں کررہے ہیں۔فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے نے بھی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کروادی ہے۔