خبرنامہ پاکستان

پانامہ لیکس:مزید سنسنی خیزانکشافات متوقع

کراچی:(آئی این پی)آئی سی آئی جے کے کہتے ہیں پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک دو ہفتے میں مزید حقائق سامنے آئیں گے، رائل کہتے ہیں کوئی چاہے ان کے خلاف سو بلین ڈالرز کا ہتک عزت کا دعوٰی کردے لیکن ان کے پاس موجود دستاویزات سو فیصد مستند ہیں۔ آف شورز کمپینز کی تحقیقات کرکے دنیا بھرمیں سنسنی پھیلانے والے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس کے ڈاریکٹر گیررڈ رائل نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت کی،گیررڈ رائل نے میزبان رانامبشر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دستاویزات سو فیصد مستند ہیں اور اگر کوئی ہم پر سو بلین ڈالرز کا کیس کرنا چاہے تب بھی ہم تیار ہیں۔ گیررڈ رائل کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک دو ہفتے میں مزید حقائق سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں نے جرم کیا ہے اور ان انکشافات کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔ آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ آئس لینڈ کے وزیراعظم ان انکشافات پر مستعفی ہوگئے ہیں، چلی میں ٹرانسپیرنسی کے سربراہ بھی مستعفی ہورہے ہیں، ہمارے انکشافات پر فیفا کے صدر اور میلسی کیخلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں گیررڈ نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی عدالت میں ہمارے خلاف کیس کرنا ہے تو کریں۔