خبرنامہ پاکستان

پانامہ لیکس:وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر پی پی کا سخت ردعمل

کراچی:(اے پی پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے پاناما لیکس میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر پر پیپلز پارٹی نے اپنے رد عمل میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پانامہ پیپرز کی دستاویزات کے جوابات دینے کے بجائے سارا الزام پیپلزپارٹی پر ڈال رہے ہیں، وزیراعظم نے اتفاق فاونڈری کے قومیائے جانے پر کہا کہ انہیں اس کے عوض کچھ نہیں ملا لیکن وہ کہ کہنا بھول گئے کہ ڈکٹیٹر ضیاالحق نے بغیر کسی ادائیگی کے اتفاق فاونڈری نواز شریف کے خاندان کو واپس کردی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے یہ نہیں بتایا کہ جو کارگو شپ جوناتھن کسٹم نے پکڑا وہ اسٹیل اسکریپ کی بجائے شوگر پلانٹ لا رہا تھا، حیرت ہے بھٹو کی نیشنلائزیشن پالیسی کا پانامہ پیپرز سے کیا تعلق ہے۔ وزیر اعظم الزام تراشیوں کی بجائے پانامہ لیکس میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں۔