خبرنامہ پاکستان

پانامہ لیکس میں ذرائع کی شناخت ہونے تک اس کی کوئی اہمیت نہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم حقیقت کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، پانی کے ذخائر بڑھانا وقت کی اشد ضرورت ہے، کھیل کے میدان میں واپڈا کا کردار لائق تحسین ہے، لگتا ہے کہ کرکٹ بورڈ بھی واپڈاکے حوالے کرنا پڑے گا،پانامہ لیکس میں ذرائع کی شناخت ہونے تک اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔وہ منگل کو یہاں واپڈا کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے نجی شعبے کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا، بری، بحری، فضائیہ اور واپڈا کا کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ہے، دیامر بھاشا ڈیم حقیقت کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، پانی کے ذخائر بڑھانا وقت کی اشد ضرورت ہے، واٹر سیکیورٹی، نیشنل سیکیورٹی کی طرح ضروری ہے، زیادہ لاسز والے فیڈرز میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو گی، 2018 کے آغاز میں بجلی کی پیداوارمیں خود کفیل ہو جائیں گے،3600 میگاواٹ کے ایل این جی کے تین منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں ذرائع کی شناخت ہونے تک اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں واپڈا کا کردار لائق تحسین ہے، لگتا ہے کہ کرکٹ بورڈ بھی واپڈاکے حوالے کرنا پڑے گا،پی سی بی کے مرض کی دوا واپڈا سے مل سکتی ہے۔(اح)