خبرنامہ پاکستان

پانامہ لیکس کی تحقیقات اب دنوں میں ہونے جارہی ہے: محمد سرور

لاہور(ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کا اصل ٹھکانہ جیل ہی ہے‘پانامہ لیکس کی تحقیقات کا معاملہ اب دنوں میں حل ہونے جارہا ہے‘حکمران تحر یک انصاف کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے ’’شور مچا ‘‘کرقوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں ‘ ہانگ کانگ اور سنگا پور کرپشن سے پاک ہوسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں ؟ نااہل حکمران اپنے پالیساں تبدیل ورنہ تباہی انکا مقدر رہیگی ‘حکومتی ادارے سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہی کا شکار ہو چکے ہیں آئے روز کے ٹرین حادثات بھی ناقص اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے‘کراچی میں ہونیوالے ٹر ین حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔جمعرات کے روز اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق گور پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان اس ملک میں تبدیلی لیکر آئے اور لوگ اب ملک میں کر پشن سمیت دیگر مسائل پر اپنی آواز بلند کر نے کیلئے باہر نکلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے قائد عمران خان کی جد وجہد کا مقصد اس ملک کو کر پشن جیسے کینسر سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے جسکے لیے وہ اپنا سب کچھ قر بان کر نے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی شفاف اور جلدازجلد تحقیقات کیلئے ضروری ہے کہ سپر یم کورٹ جو بھی کمیشن بناء نیب ، ایف آئی اے سمیت تمام ا نٹیلی جنس کے اور دیگر ادارے اسکے ماتحت ہونے چاہیے تاکہ مہینوں میں نہیں دنوں میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مسئلہ حل ہو سکے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لائی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران تحر یک انصاف کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے ’’شور مچا ‘‘کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ اس میں کا میاب نہیں ہوں گے ۔