خبرنامہ پاکستان

پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ’’نئے پاکستان ‘‘کی بنیاد ثابت ہوگی: چوہدری سرور

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ’’نئے پاکستان‘‘ کی بنیاد ثابت ہوگی‘ پانامہ لیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ عوام اورملک دشمنی کے مترادف ہوگی ‘ حکمران اب ’’ڈنگ ٹپاؤ ‘‘پالیسی اختیار کر کے اپنی کر پشن نہیں بچا سکتے انکو قوم خزانے سے لوٹی گئی پائی پائی کا حساب دینا پڑ یگا‘پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ’’نئے پاکستان ‘‘کی بنیاد ثابت ہوگی‘ملک میں کر پشن کے خاتمے سے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے ۔ جمعہ کے روز اپنی رہا ئش گاہ پر ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی جب حکمران دعویٰ کرتے ہیں کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں انکا دامن صاف ہے تو وہ بتائے کہ اب سپر یم کورٹ میں جوابات جمع کروانے میں کوئی بہانے بنا رہے ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے معاملے میں پاکستانی قوم نے بہت جد وجہد کی ہے اس لیے پانامہ لیکس کی تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا اور جو بھی احتساب کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا وہ ملک اور قوم کا دشمن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی جو جنگ لڑ رہی ہے وہ ضرور کا میاب ہوگی اور اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ’’نئے پاکستان ‘‘کی بنیاد ثابت ہوگی اور نئے پاکستان میں ہی اس ملک کو کر پشن ‘مہنگائی ‘لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل سے نجات ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو سزا ملے تو پھر کسی کو کر پشن کر نے کی جرات نہیں ہوگی ۔