خبرنامہ پاکستان

پانامہ لیکس کے الزامات من گھڑت ہیں ،یہ میرے خلاف ’’را‘‘ کی سازش ہے:رحمان ملک

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پانامہ لیکس کو جعلی اور اس کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میرے خلاف ’’را‘‘ کی سازش ہے، پانامہ لیکس کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں پانامہ لیکس کے الزامات پر اپنے ردعمل میں سینیٹر رحمان ملک نے پاناما لیکس کو جعلی اور الزامات کو من گھڑت، جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد کہہ کر رد کیا ہے اور اسکو اپنے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولائن ایف سی زیڈ یو ای اے بیسڈ کمپنی تھی جس نے اقوام متحدہ، یو ای اے اور عراقی حکومت کے قوانین کے تحت قانونی اور جائز کاروبار کیا،پٹرولائن کسی بھی قسم کی غیر قانونی کاروبار میں شامل نہیں رہی ہے اور اقوام متحدہ کے انکوائری نے اسکے کاروبار کو صاف شفاف اور جائز قرار دے چکی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور میں نے اپنے جلاوطنی کے دنوں میں زندگی کے معمولات کو رواں رکھنے کی غرض سے یہ قانونی کاروبار شروع کیا تھا جو بعد میں نقصان کی وجہ سے بند ہوا،پٹرولائن نے کبھی کسی شخص یا صدام حسین کے ریاست کو کسی بھی قسم کا کمیشن اقوام متحدہ کے قوانین کے برعکس ادا نہیں کیا ہے،اس قسم کا جعلی رپورٹ 2006 میں ایک اخبار میں شائع ہو چکا تھا جسکو رد کیا گیا تھا اور اب انڈین ایکسپریس کے راء لابی نے اسکو کاپی پیسٹ کیا ہے،اس قسم کے بی بنیاد رپورٹ کا مقصد محترمہ شہید اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے،پاناما لیکس میں نہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا نام ہے نہ میرا اور نہ پاناما کیساتھ ہماری کمپنی رجسٹرڈ ہے اور نہ تھی۔ سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے بدنیتی اور راء کے کہنے پر محترمہ شہید اور میرا نام اپنے ایک جھوٹے سٹوری میں شامل کیا ہے جسکو پاناما لیکس سے لنک کیا جا رہا ہے،میں نے قانونی چارا جوئی کیلئے اپنے وکلاء سے کہا ہے،انڈیا کی بدنام زمانہ ایجنسی مجھے اسطرح کے اوچھے پروپیگنڈہ سے ہراساں نہیں کر سکتا،میں راء کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھاتا رہوں گا، ملک کا دشمن میرا اور ہم سب کا دشمن ہے،پاکستانی میڈیا رپورٹ پڑھے بغیر انڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈہ میں نہ آئے۔ (اح+ار+آچ)