خبرنامہ پاکستان

پانی کے لئے کشمیر کو آزاد کرانا ضروری ہے :حافظ سعید

پانی کے لئے کشمیر کو آزاد کرانا ضروری ہے :حافظ سعید
امت کو متحد اور سود سے پاک نظام قائم کرنا بنیادی ترجیح ہے ، وفود سے گفتگو

لاہور (ملت آن لائن) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا بھرپور ویژن رکھتی ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو مستحکم فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ملی مسلم لیگ آج پاکستان میں اتحاد کی وہی فضا قائم کرے گی جو قائد اعظم نے قیام پاکستان کے وقت بنائی تھی ۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1946 میں قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمان متحد ہوئے تھے آج اسی صورت میں مسلمانوں کوایک ہونا ہوگا۔ملی مسلم لیگ کا نعرہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ امت مسلمہ کو متحد کرنے کا نعرہ ہے ۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، نہ صرف امت مسلمہ کی قیادت بلکہ عالمی دنیا کیلئے بھی ایک مضبوط ملک بنائیں گے ۔ سود سے پاک نظام قائم کرنا بنیادی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ملی مسلم لیگ پاکستان کو نام نہاد بیرونی آقاؤں سے آزاد کر ائے گی۔ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کشمیر کو آزاد کر انا ضروری ہے ۔مقبوضہ کشمیر آزاد ہونے کی صورت میں نا صرف قلت آب کے مسائل حل ہوں گے بلکہ کسانوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔