خبرنامہ پاکستان

پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر، ہسپتال داخل

پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر، ہسپتال داخل
اسلام آباد:(ملت آن لائن)معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان عارضہ قلب اور گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں ، گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر انہیں کے آر ایل ہسپتال میںداخل کروا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈاکٹر قدیر شوگر کی بیماری کے باعث گردوں اور دل کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ ان کا علاج پہلے سے ہی جاری تھا تاہم گزشتہ روز طبیعت زیادہ بگڑنے کے باعث انہیں اسلام آباد میں واقع کے آر ایل ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے