اسلام آباد:( اے پی پی ) پاکستانیوں کی بھاری اکثریت بانوے فیصد دہشتگردوں کو پھانسی دینے کی حمایت کرتی ہے ، گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بھاری اکثریت 92 % کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں ، 64% افراد اس قانون کی بہت زیادہ حمایت اور 28 % افراد کسی حد تک حمایت کرتے ہیں ، سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے سوال کیا گیا کہ بعض افراد دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ بعض مخالفت کرتے ہیں ۔ برائے مہربانی بتائیں کہ آپ اس قانون کی کس حد تک حمایت یا مخالفت کرتے ہیں ۔