خبرنامہ پاکستان

پاکستانی جوڑا جنگ زدہ شامی شہر غوطہ سے بچ نکلنے میں کامیاب

پاکستانی جوڑا جنگ زدہ شامی شہر غوطہ سے بچ نکلنے میں کامیاب

لاہور:(ملت آن لائن)ایک معمر پاکستانی جوڑا شام کے جنگ زدہ شہر غوطہ سے بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ہلال احمر عرب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ معمر پاکستانی شہری محمد فضل اکرم اور ان کی اہلیہ صغراں بی بی کو شام کے شورش زدہ علاقے غوطہ سے جنگ بندی کے دوران نکالا گیا۔ برطانیہ کے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق 4 لاکھ کی آبادی والے محصور غوطہ سے بچ نکلنے والے واحد افراد ہیں۔
شام: مشرقی غوطہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 600 تک پہنچ گئی
تاہم آبزرویٹری کے سربراہ رمی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی جوڑا اس جنگ بندی کے باعث غوطہ سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ پاکستانی سفارتحانہ کئی مہینوں سے اس جوڑے کو اس علاقے سے نکالنے کے لیے مذاکرات کر رہا تھا جس کے میں یہ لوگ یہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ فضل اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دو بیٹے، تین بیٹیاں اور 12 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں پیچھے چھوڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ پاک ان کی حفاظت فرمائیں گے۔ خیال رہے کہ شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں گزشتہ 10 روز کی بمباری کے دوران 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2011 سے شام میں شروع ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔