نیو یارک:(اے پی پی)پاکستانی خواتین نہ صرف ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔ معاشی طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قائم اقوم متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اعلیٰ سطح کے پینل میں پاکستان کی فضا فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔ فضا فرحان معروف کاروباری ادارے کی ڈائریکٹر ہیں اور فوربز میگزین نے انھیں سنہ 2015 کی نوجوان کاروباری شخصیت کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ فضا فرحان کا اقوام متحدہ کے پینل میں شامل کیے جانے پر کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستان کی خواتین کی اس اعلیٰ سطح کے پینل میں نمائندگی ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ صنفی مساوات، معاشی انصاف اور خواتین کا معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار ہونا ہمارے لیے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہیں۔