خبرنامہ پاکستان

پاکستانی سفارتکار نیئر اقبال رانا اسلام آباد میں سپردخاک

پاکستانی سفارتکار نیئر اقبال رانا اسلام آباد میں سپردخاک
اسلام آباد: (ملت آن لائن) افغانستان میں پاکستانی سفارتکار شہید کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر خارجہ اور ترجمان دفتر خارجہ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ واقعہ پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا اور افغان حکومت سے قتل کی تحقیقات اور پاکستانی سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہید سفارتی اہلکار کے بھائی نے کہا کہ انہیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے۔ افغانستان میں شہید ہونے والے نیر اقبال کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔