خبرنامہ پاکستان

پاکستانی سفارتی عملے کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں، بھارتی حکومت

نئی دہلی:(اے پی پی) تنگ نظر مودی سرکار نے کرکٹ پر ایک اور وار کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں پاکستانی سفارتی عملے کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ ہے۔