خبرنامہ پاکستان

پاکستانی سیاستدان:حاضر سروس اور ریٹائر ججز بھی غیر ملکی کمپنیوں کے مالک

لاہور:(آئی این پی)غیر ملکی کمپنیاں رکھنے والوں میں پاکستانی سیاست دان ، کاروباری شخصیات ، بینکرز ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں ۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ملکیت میں براہ راست کوئی کمپنی نہیں ، حسین نواز کہتے ہیں آف شور کمپنیاں محنت کی کمائی ہیں ، کرپشن کی نہیں ۔ غیر ملکی کمپنیوں کے مالکان کی فہرست میں پاکستانی شخصیات بھی شامل ہیں ۔ شریف خاندان کا نام بھی اس فہرست میں درج ہے ۔ حسین نواز ، حسن نواز ، اور شہباز شریف کے رشتہ داروں کے نام پر آٹھ کمپنیاں ہیں ۔ لیکن وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی براہ راست ملکیت میں کوئی کمپنی نہیں ۔ حسین نواز کہتے ہیں کہ خاندانی بزنس مین ہیں ، آف شور کمپنیاں ان کی ملکیت ہیں ، یہ محنت کی کمائی ہے ، کرپشن کی نہیں ۔ آف شور کمپنیوں کے مالکان میں بے نظیر بھٹو ، جاوید پاشا ، رحمان ملک ، سینیٹر عثمان سیف اللہ اینڈ فیملی ، چودھری برادران کے رشتہ دار وسیم گلزار ، حج سکینڈل کے شریک ملزم زین سکھیرا بھی شامل ہیں ۔ غیر ملکی کمپنیاں بنانے والوں میں پاکستان کی کئی اہم کارروباری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس فہرست میں بارایسوسی ایشن کے ارکان ایک حاضر سروس جج اور ریٹائرڈ جج ملک قیوم کے نام بھی درج ہیں ۔ پاکستانی شخصیات میں سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں سیف اللہ خاندان کی ہیں ۔