خبرنامہ پاکستان

پاکستانی سیاست کیلئے مثبت سوچ رکھتے ہیں: تھامس ڈریو

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کیلئے مثبت سوچ رکھتے ہیں،پاکستان کے نوجوان بہت سی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ہفتے کو برطانوی ہائی کمیشن کے زیراہتمام گریٹ ڈیبیٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ڈریو نے کہاکہ پاکستان کی سیاستکیلئے مثبت سوچ رکھتے ہیں،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں امن وترقی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان بہت سی صلاحیتوں کے حامل ہیں،ڈبییٹ سے ظاہر ہوا کہ پاکستانی نوجوان نسل کا مستقبل روشن ہے،برطانوی ہائی کمیشن کے زیراہتمام گریٹ ڈیبیٹ میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے حصہ لیا،گریٹ ڈیبیٹ میں آغا خان یونیورسٹی کے طلحہ احمد نے پہلی،کراچی یونیورسٹی کے نورالعباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی،پہلی پوزیشن والے کو 3000اور دوسری پوزیشن والے کو 2000پاؤنڈ ملیں گے۔۔۔۔(خ م)