خبرنامہ پاکستان

پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کوداعش کےحوالےسےمذاق مہنگا پڑگیا

لندن:(آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو داعش کے حوالے سے مذاق مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘پر داعش کی سرخیوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر پولیس نے پوچھ گچھ شروع کردی۔ برطانیہ کے ایسٹ مڈیلنڈز ریجن کے علاقے ڈربی شائر میں رہائش پذیر تین بھائیوں باسط ،عمراوررضا صدیقی نے فیس بک پر مذاق کے طورپرداعش کے حلیے میں ملبوس اپنی تصویر ’’آئی ایس آئی ایس کا ٹریننگ ڈے، دیکھو ہم کتنے خوش نظر آرہے ہیں‘‘ کی سرخی کے ساتھ پوسٹ کی تھی جس پر پولیس نے ان افراد سے پوچھ گچھ بھی کی۔ ڈربی شائر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک پر داعش کے حلیے والی تصویر کے حوالے سے ایک شہری نے ہم سے رابطہ کیا تھا جس پر ہم نے تصویر کا جائزہ لیا ہے۔