خبرنامہ پاکستان

پاکستانی ہیلی کاپٹرکا عملہ ہمارے پاس اورمحفوظ ہے، افغان طالبان

اسلام آباد:(اے پی پی) افغان طالبان کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ اُن کے پاس اور محفوظ ہے۔ افغان طالبان کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کے تمام 6 افراد ان کے پاس اور محفوظ ہیں جب کہ انہوں نے طالبان کے زیرکنٹرول علاقے میں رات گزاری۔ طالبان ذرائع نے ہیلی کاپٹر کو راکٹ سے تباہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر خود گرا جس کے بعد اس کے انجن میں آگ لگ گئی تاہم حادثے کے بعد تمام مسافر محفوظ ہیں۔ افغان طالبان ذرائع نے بتایا کہ طالبان کی جانب سے عملے کی رہائی کی شرائط نہیں رکھی تاہم محفوظ راستے اور ٹرانسپورٹ کا انتظام ہوتے ہی تمام 6 افراد کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔