خبرنامہ پاکستان

پاکستانی ہیکرزسائبرحملے شروع کردیئے ہیں،بھارتی میڈیا

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے حکومتیعہدیداروں پرسائبر حملے شروع کردیئے ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابقپاکستانی ہیکرز کا ایک گروپ بھارت کی حکومتی شخصیات پر سائبر حملوں میں ملوث ہے جس نے ساتویں مرکزی پے کمیشن کی ای میلز کو نشانہ بنایا ہے ۔ایک سافٹ ویئر سیکورٹی فرم کا دعویٰ ہے کہ 18مئی کو گروپ نے ایک جعلی نیوز ویب سائٹ رجسٹرڈ کی اور بھارتی حکومتی شخصیات کو دھوکہ دینے کیلئے ای میلز بھیجیں۔