خبرنامہ پاکستان

پاکستان ،بھارت انڈس واٹر کمشنر ز کا دوروزہ اجلاس 20اور21مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگا

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنر ز کا دوروزہ اجلاس 20اور21مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ مرزا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے لاہور میں دو روزہ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آخر ی مرتبہ ان کے اور بھارت کے واٹر کمشنر زکے درمیان مئی 2015 میں ملاقات ہوئی تھی۔آصف بیگ مرزا نے کہا کہ 20اور21مارچ کو ہونے والے مذاکرات میں وہ بھارت کے انڈس واٹر کمشنر سے منصوبوں کی تفصیلات طلب کریں گے اور اس کے بعد ہی اپنے موقف کا اظہار کریں گے۔