خبرنامہ پاکستان

پاکستان ، برہان وانی اور دیگر بیگناہ کشمیریوں کی ماورائے عدالتی قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنماء برہان وانی اور دیگر بیگناہ کشمیریوں کی ماورائے عدالتی قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناپسند یدہ اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس قسم کی کارروائیاں کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کے اپنے مطالبے سے دستبردار نہیں کر سکتیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنماوں کی نظر بندی پر بھی گہری تشویش ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادں8 کی پابندی کرے۔پاکستان اس بات کااعادہ کرتا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ کشمیر عوام کو حق خودارادیت دیکر ہی حل کیا جاسکتا ہے اور یہ صرف اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ رائے شماری سے ہی ممکن ہے