خبرنامہ پاکستان

پاکستان افغانستان میں امن و استحکام ،خوشحالی روشن مسقبل کا خواہاں ہے، سیکرٹری خارجہ

پاکستان افغانستان میں امن و استحکام ،خوشحالی روشن مسقبل کا خواہاں ہے، سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد (ملت آن لائن)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان خطے کا اہم ملک ہے،قیام امن کی غرض سے افغانستان کیلئے ملکر کام کیلئے تیار ہیں۔پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام اور خوشحال مسقبل کا خواہاں ہے ۔جمعہ کو دفتر خارجہ میں دو سال قبل لاپتہ افغان بچے عبیداللہ کو اپنے خا ندان سے ملانے کی غرض سے افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشنز کے حوالے کرنی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام ،خوشحالی روشن مسقبل کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے حصول کی غرض سے پاکستان مکمل تعاون کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پر امن خطے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پاکستان قیام امن کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کرکوششیں جاری رکھے گا۔افغانستان کی حکومت اور عوام نے افغان بچے کی مکمل نگہداشت رکھنے اور ان کے اپنے خاندان سے باحفاظت ملانے کیلئے کوششوں کو سراہا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ افغان بچے کی بحٖاظت اور ان کی بہتر دیکھ بھال دو قریبی ہمسایہ ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

………………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت
راولپنڈی؛ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف قومی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ جوہری سائنسدان اشفاق احمد کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔آرمی چیف نے مرحوم کے اہلخانہ سے اشفاق احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی