خبرنامہ پاکستان

پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی چاہتا ہے: پرویز

اسلام آباد:(آئی این پی) مہاجرین سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمد کو یکسر نظر انداز کیا۔ روس کی افغانستان میں مداخلت کے بعد پاکستان نے 17 لاکھ افغان مہاجرین کو خوش آمدید کہا۔ مغربی میڈیا صرف یورپ، امریکا اور آسٹریلیا میں داخل ہونے والے مہاجرین کا ہی ذکر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ افغان مہاجرین واپس گھروں کو لوٹ سکیں۔