خبرنامہ پاکستان

پاکستان اقوام متحدہ میں پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی ) پاکستان اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیاروں سے متعلق پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب ہو گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنیوا میں منعقدہ 5روزہ کانفرنس میں مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کو پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب کیا گیا ۔ نظرثانی کانفرنس ہر 5سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا صدر منتخب ہونا عالمی سفارتی فورم میں بہترین ساکھ کی عکاس ہے۔ عالمی برادری نے پاکستان کی بین الاقوامی سلامتی و اسلحہ کنٹرول کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا ۔