خبرنامہ پاکستان

پاکستان اورافغانستان کےدرمیان کوئی تنازع نہیں، افغان سفیر

پشاور:(اے پی پی)پاکستان میں متعین افغان سفیرڈاکٹرمحمدعمرزاخیل وال نےکہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کےدرمیان کوئی تنازع نہیں بلکہ بداعتمادی کی فضاء ہے جس کےخاتمےسےامن قائم ہوسکتاہے۔دونوں ممالک میں بعض عناصرامن نہیں چاہتے۔ پشاورکےافغان قونصلیٹ میں افغان مہاجرین اورمیڈیاسےخطاب میں ڈاکٹرعمرزاخیل وال کاکہناتھا کہ ملافضل اللہ افغانستان کے ایسےعلاقوں میں چھپاہےجہاں حکومت کی رسائی نہیں۔ ان کا کہناتھا کہ افغان سرزمین کوپاکستان کےخلاف استعمال ہونےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ افغان سفیرکاکہناتھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان مذاکرات شروع ہوتے ہی دونوں ممالک میں تشدد بھی شروع کردیاجاتاہےاوردونوں ممالک میں ایسے عناصر موجود ہیں جوامن نہیں چاہتے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان کوئی تنازع نہیں۔ صرف بداعتمادی کی فضاءہے اوربداعتمادی ختم ہونےسےامن قائم ہوسکتاہے، ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں رجسٹریشن کےمسئلے پرافغان مہاجرین کےساتھ پولیس کارویہ مناسب نہیں۔