خبرنامہ پاکستان

پاکستان اورترکی کی دوستی پہاڑوں سے بھی مضبوط ہے، ترک سفیر

ترک سفیر:(اے پی پی) ترک سفیر بابر گرگن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی پہاڑوں سے بھی مضبوط ہے، پنجاب حکومت ترکی کے ساتھ باہمی اشتراک کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ لاہورمیں پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی روابط بہتر کرنے کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، ترک سفیر نے اپنےخطاب میں لاہور میں ترک قونصل جنرل کے تقرر کا اعلان کیا۔ ان کا کہناتھاکہ دونوں ملکوں کی تہذیب، ثقافت اور روایات میں بہت مماثلت ہے، وزیراعلیٰ شہباز کی قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ اس موقع پر پنجاب کےوزیر سرمایہ کاری چودھری شفیق کا کہناتھاکہ ترکی کی جدید ٹیکنالوجی اور منصوبوں سے فائدہ حاصل کررہےہیں ۔