خبرنامہ پاکستان

پاکستان اورچائنیزکمپنیوں کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدہ

اسلام آباد:(آئی این پی) پاکستان اورچائینیزکمپنیوں کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدے طے پاگئے چینی کمپنیاں شمسی توانائی ، انفرااسٹرکچر سمیت دیگر منصوبوں پرکام کریں گی ۔چائنیزحکام کے مطابق چینی کمپنیوں کے عہدایداروں نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ۔جہاں سنکیانگ کی دوکمپنیوں اورپاکستان حکام کے درمیان دو ارب ڈالرمالیت کے معاہدوں پردستخط ہوئے ۔ان معاہدوں کے تحت چائنیز کمپنیاں شمسی توانائی اور انفرااسٹرکچرسمیت دیگراہم منصوبوں پرکام کریں گی جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے عوض پاکستان چین کو گوادرمیں فری ٹریڈ زون مہیا کرے گا جس کے باعث چین کی بحیرہ ارب تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔