خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور امریکہ کے مابین توانائی کے شعبہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر جان گرورک نے کہا کہ منصوبہ بندی کے بہتر نظام کے تحت حکومت اور سہولیات فراہم کرنے والے ادارے قابل عمل پالیسی اوردستیاب ذرائع کا تجزیہ کر تے ہوئے ان کو منصوبہ بندی کے اہداف اور معیار سے موازنہ کر نے کے قابل ہوسکیں گے۔ منگل کو یہاں انٹیگریٹڈ انرجی ریسورس پلاننگ میں تعاون کے لیے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور وزرارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ کے ذریعے فیصلہ ساز وں کو توانائی پالیسی کی مختلف ترجیحات کو چننیاور طویل مدتی توانائی پالیسی اور اقتصادی مقاصد سے موافق کم مدتی موثر فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ یو ایس ایڈ کے تعاون سے، امریکی محکمہ توانائی اور شمال مغربی پیسفک نیشنل لیبارٹری چاپنے ماہرین اور تجربہ کو پا کستانی وزراتوں، صوبائی حکومتوں اور دوسرے اداروں تک لا رہے ہیں تا کہ پاکستان میں توانائی کی منصوبہ بندی میں بہتری لائی جا سکے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر جان گرورک نے کہا کہ منصوبہ بندی کے بہتر نظام کے تحت حکومت اور سہولیات فراہم کرنے والے ادارے قابل عمل پالیسی اوردستیاب ذرائع کا تجزیہ کر تے ہوئے ان کو منصوبہ بندی کے اہداف اور معیار سے موازنہ کر نے کے قابل ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیگریٹڈ انرجی منصوبہ بندی کے ذریعے فیصلہ ساز توانائی پالیسی کے مختلف آپشنز کے اثرات بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔امریکی حکومت نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں دو بڑی سرمایہ کاری کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعہ نجی شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے علاوہ نجی پاکستانی بینکوں کے ذریعے توانائی کے شعبے کو ضمانتوں کی فراہمی اور کے۔الیکٹرک جیسی تقسیم کار کمپنیوں میں کاروباری مہارتیں اپنانے میں معاونت کی فراہمی شامل ہے۔