خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترک ہیں، اعزاز چودھری

پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترک ہیں، اعزاز چودھری

واشنگٹن: (ملت آن لائن) پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور پاک امریکہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی دونوں ملکوں نے مل کر کام کیا تو فائدہ ہوا۔ افغانستان میں استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ مسئلہ افغانستان کا سیاسی حل صرف افغان قوم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا مسئلہ جموں کشمیر سمیت دیگر مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ پرامن ماحول کیلئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا آغاز کرنا ہو گا۔ پاک بھارت مذاکرات کیلئے امریکہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اعزاز چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امن لوٹ رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے 20 دہشت گرد تنظیموں کی فہرست مرتب کرکے پاکستان کے حوالے کردی جس کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ یہ تنظیمیں پاکستان اور افغانستان سے اپنی دہشت گرد کارروائیاں کرتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستانی قیادت کو75 دہشتگردوں کی کوئی فہرست نہیں دی۔ امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ نے سینیٹ کی فارن رلیشنز کمیٹی یا غیر ملکی تعلقات کی کمیٹی کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ پاکستانیوں نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ہم انہیں دہشت گردوں کی معلومات فراہم کریں تو وہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ لہذا ہم تجربہ کے طور پر مخصوص خفیہ معلومات فراہم کرکے انہیں ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔