خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور بھارت سول ایٹمی تنصیبات

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاکستان اور بھارت نے سول ایٹمی تنصیبات اور جیلوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا ہے ۔ بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کیلئے ایک بار پھر پاکستان سے درخواست کی ہے ۔ پاکستان اور بھارت نے 26 ویں مرتبہ سول جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ۔ دونوں ممالک نے انیس سو اٹھاسی میں سول جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا جس پر عملدرآمد انیس سو بانوے سے شروع کیا گیا ۔ نئی دہلی اور اسلام آباد میں بیک وقت سفارتی سطح پر سول جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کیلئے پاکستان سے درخواست کی ہے ۔