خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،جان کربی

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، واشنگٹن میں نوازشریف اورنریندر مودی کے درمیان ملاقات کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان میں داعش کی موجودگی کا علم نہیں،افغانستان میں موجود ہے،کچھ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں چھپے ہیں،یقین ہے پاک فوج اور پاکستانی قوم انہیں مار بھگائیں گے۔وہ ہفتہ کو واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کی ہمیشہ حمایت کی ہے، واشنگٹن میں مارچ میں نیو کلیئر سیکیورٹی سربراہ کانفرنس کے دوران نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی تو بات چیت میں مدد کر سکتے سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جان کیری نے کہا کہ پاکستان میں داعش کے وجود سے متعلق علم نہیں ہے البتہ افغانستان میں داعش موجود ہے اور کچھ دہشت گرد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی چھپے ہوئے ہیں، تاہم ہمیں یقین ہے کہ پاک فوج اور پاکستانی قوم ان دہشت گردوں کو مار بھگائیں گے۔(اح)