خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور بھارت کے عوام باہمی تعلقات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات سے دونوں ملکوں کے عوام یکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات سے دونوں ملکوں کے عوام یکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔بھارتی ہائی کمشنر نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے وزیر اعظم کے کردار کو سراہا۔