خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور بیلاروس میں تجارتی تعلقات مضبوط رہے ہیں :خرم دستگیر

لاہور(اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان تجارتی تعلقات بتدریج مضبوط ہو رہے ہیں ۔ دونوں ممالک کی وزارتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے بعد مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعاون کے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق سے اِن کوششوں میں تیزی آئے گی ۔ بیلاروس کے وزیر صنعت ایچ ای ویٹلے نے قرار دیا کہ بیلاروس کی حکومت ، پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینے کی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔