خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور ترکی برادر ملک ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی برادر ملک ہیں اور دونوں ملکوں کی تاریخ مشترک ہے،وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے مالیاتی مینو فیکچرنگ انفراسٹرکچر اور توانائی شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف سے ترکی کے فارن اکنامک ریلشینز بورڈ کے چیئرمین عمروردان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ترکی نے ہرمشکل میں پاکستان کی مدد کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ترکی میں حالیہ پرجوش استقبال دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر ملک ہیں اور دونوں کی تاریخ مشترک ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کے مالیاتی مینو فیکچرنگ انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔اس دوران چیئرمین عمروردان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت ترکی سے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم ہوئے۔(خ م)